Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منسوخ شدہ نوٹ تبدیل نہ ہونے پر خاتون کا احتجاج

 نئی دہلی.. بڑے کے نوٹوں کی منسوخی کے بعد ان کی تبدیلی کے لئے مودی حکومت نے 30دسمبر تک کی مہلت فراہم کی تھی جو اب ختم ہوگئی۔ حکومت نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس منسوخ شدہ کرنسی نوٹ باقی ہیں وہ ریزروبینک کی کسی بھی شاخ میں جاکر تبدیل کراسکتا ہے۔ ریزرو بینک کے باہر لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ریزرو بینک کی دہلی برانچ کے باہر ایک غریب عورت اپنے کچھ پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لئے پہنچی لیکن جب اسے نوٹ تبدیل کرانے میں دشواری پیش آئی تو اس نے قریب کھڑے ہوئے بینک گارڈ سے مدد کی اپیل کی ،بینک گارڈ نے اس کی مدد نہیں کی اوربینک سے باہر نکال دیا۔ غریب خاتون کو پرانے نوٹوں کو تبدیل نہ ہونے پر شدید تکلیف پہنچی اور وہ صدمے کی حالت میں اپنے بچے کو لے کر بینک کے گیٹ کے باہر سڑک پر بیٹھ گئی۔ وہیں گریہ وزاری کرنے لگی کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔

شیئر: