Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس کی34ویں سنچری،منفرد ریکارڈ بنا لیا

سڈنی ..پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر نیا منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن یونس خان نے کیریئر کی 34ویں سنچری اسکور کی اس کے ساتھ وہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے۔اب تک دنیا کے11ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی جس میں ویسٹ انڈیز، ہند، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، زمبابوے اور پاکستان شامل ہیں۔دنیا کے اور کسی بلے باز کو یہ اعزاز حاصل نہیں کہ وہ ان تمام 11ملکوں میں سنچری بنا سکا ہو۔اس سے قبل ہندوستانی بلے باز راہول ڈراوڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل تھا لیکن وہ متحدہ امارات میں کرکٹ نہ کھیل سکے، یونس نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔صرف یہی نہیں بلکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ یونس خان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے۔

 

شیئر: