Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں خطرناک جانور پالنے پر پابندی

ابوظبی۔۔۔۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے پرخطر پالتو اور گھریلو جانور وں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔مقامی شہری شیر اور چیتے گھروں میں پالے ہوئے تھے۔ نئے قانون کے بموجب کوئی شہری اپنے گھر میں اس قسم کے جانور رکھنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ چڑیا گھر ، سرکس اور قدرتی محفوظ جنگلات میں ہی اس قسم کے جانور رہ سکیں گے۔ اگر امارات میں کوئی شخص چیتے، شیر یا کسی بھی درندہ صف جانور کے ساتھ گھومتا ہوا پایا گیا تو 6ماہ قید کی سزا اور 5لاکھ درہم جرمانہ ہوگا خوف و ہراس پھیلانے کیلئے پر خطر جانوررکھنے والوں کو قید یا 7لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کی گئی تھیں جن میں امارات اور خلیج کے دیگر ملکوں کے باشندے پالتو شیر اور چیتوں کے ساتھ اپنے گھر کے لان میں کھیل رہے تھے۔بعض لو گوں کو گاڑیوں میں ان جانوروں کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ نئے قانون کے تحت کتوں کے مالکان کو اجازت نامے حاصل کرنا ہونگے وگرنہ ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

شیئر: