Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ،رافیل لڑاکا طیارے تعینات کریگا

نئی دہلی ....... نئی دہلی، چین کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے اور روایتی ڈیٹرنس کے طور پرملک کے مشرقی حصے میں رافیل طیاروں کا پہلا اسکوڈرن تعینات کرے گا۔یہ طیارے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سخوئی طیارے پہلے ہی آسام میں تعینات ہیں ۔ہندوستانی فضائیہ اب بنگال کے ایئر بیس پر 18رافیل طیارے تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ طیارے 2019 کے آخر تک تعینات کر دیئے جائینگے ۔ان کی تعیناتی ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب ہند ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی فور اور اگنی 5 بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مصروف ہے اور اسٹراٹیجک فورس کمانڈ میں اگنی تھری میزائل شامل کیاجاچکا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ 2022تک فرانس سے 36رافیل طیارے حاصل کرے گی۔
 

شیئر: