Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہاب الدین پھر تنازع میں پھنس گئے

سیوان.... بہار کی جیل میں قید آر جے ڈی کے لیڈر محمد شہاب الدین پھر تنازع میں پھنس گئے ان کی ایک سیلفی جو جیل کے اندر اتاری گئی تھی سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی جیل حکام نے جگہ جگہ چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔ متنازعہ تصویر میں آر جے ڈی لیڈر گنجے سر اور تراشیدہ مونچھوں کے ساتھ اکڑے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے ایک کوٹ بھی پہن رکھا ہے ۔ جیل حکام نے جیل کے اندر مختلف کمروں اور کوٹھریوں میں چھاپے مار کر 4 موبائل فون، 3 سم کارڈز اور 2 بیٹریاں برآمد کر لیں۔ شہاب الدین دو بھائیوں پر تیزاب پھینک کر انہیں ہلاک کرنے کے واقعہ کے عینی شاہد کے قتل کے سلسلے میں جیل میں ہیں 

شیئر: