Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچپن میں خوب پتنگ اڑائی ہے،شاہ رخ

ممبئی ...بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اس سال تہوار کے موقع پر اپنی رہائش منت پر پتنگ بازی کریں گے۔ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم رئیس کے پروموشن میں مصروف ہیں جو گجراتی پس منظر پر بنی ہوئی ہے اور یہ پتنگ بازی کے لئے جانا جاتا ہے۔ شاہ رخ پتنگ بازی کرکے تہوار منائیں گے۔ شاہ رخ نے بتایا کہ بچپن میں خوب پتنگ اڑائی ہے۔ بچپن دہلی میں گزرا لیکن جیسے ہی دہلی سے ممبئی آیا پتنگ بازی بھی چھوٹ گئی۔ ”رئیس“ کے ٹریلر میں شاہ رخ کو پتنگ بازی کرتے ہوئے د کھایا گیا ہے۔

شیئر: