Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس ڈکیتی ڈرامہ نہیں تھا، وکیل کم کردشیان

  پیرس .... پیرس پولیس نے ممتاز اداکارہ و گلوکارہ کم کردشیان سے چھینے گئے زیورات اور جواہرات کے سلسلے میں 17ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ اب انکے وکیل نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ انکی موکلہ کے خلاف الزام تراشی کاسلسلہ بند ہونا چاہئے ۔ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کم نے کوئی ڈرامہ نہیں رچایا تھا بلکہ واقعی انہیں لوٹا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی عمر 50سے 72سال کے درمیان ہے ۔ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو مجرمانہ ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ ان سب کی گرفتاری ڈی این اے کی مدد سے عمل میں آئی۔ملزموں کا صرف ایک عینی شاہد ہے جو39سالہ عبدالرحمان نامی شخص ہے اور اس وقت الجزائر میں رہتا ہے اس نے عدالت کو آن لائن بتایا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق مسروقہ زیورات اور جواہرات کی مالیت 50لاکھ پونڈ کے لگ بھگ تھی۔
 

شیئر: