Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کے باعث یوپی بورڈ کے امتحانات 16مارچ سے متوقع

لکھنؤ(نمائندہ اردونیوز)یوپی بورڈ کی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ امتحانات 16 مارچ کے بعد شروع ہو سکتے ہیں۔ بورڈ امتحان کا پروگرام طے کرنے کے لئے ثانوی تعلیمی ڈائریکٹر امرناتھ ورما کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن سے سبز جھنڈی دکھائے جانے کے بعد ہی یوپی بورڈ کی جانب سے امتحان پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔پروگرام کا اعلان ہونے کے بعد ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے پروگرام طے کرنے کے لئے یوپی بورڈ فعال ہو گیا ہے۔ ثانوی تعلیم ڈائریکٹر کیمپ آفس میں ہوئی میٹنگ میں یوپی بورڈ کی سیکریٹری شیل یادو اور دیگر سینیئر حکام نے بھی حصہ لیا۔ میٹنگ میں ممکنہ امتحان پروگرام پر چرچا ہوئی۔ بورڈ صدر ورما اور بورڈ سیکریٹری شیل یادو نے ریاست کے چیف الیکشن افسر سے ملاقات بھی کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ افسروں نے امتحان پروگرام پر بات چیت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو بورڈ کی جانب سے خط بھیجا جانا ہے۔ یہ خط چیف سیکریٹری ثانوی تعلیم جتیندر کمار کے ذریعہ بھیجے جانے کی تیاری ہے۔یوں تو بورڈ کے حکام نے الیکشن کمیشن کی منظوری ملنے تک بورڈ امتحانات کا اعلان نہ کرنے کا حوالہ دیا لیکن ذرائع کے مطابق ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان 16 مارچ کے بعد اگلے ایک ہفتے میں شروع ہو جائیں گے۔

شیئر: