Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیرا اسٹائل رقص کیلئے بہت محنت کی ،کنگنا

نئی دہلی...بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ آنے والی فلم رنگون میں اوپیرا اسٹائل رقص کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔فلم کا بلڈی ہیل گانا ریلیز ہو چکا ہے۔ کنگنا کو پورا بھروسہ ہے کہ یہ گانابہت مقبول ہوگا۔کنگنا نے ایک بیان میں کہاکہ مجھے اپنے رقص میں خامیوں کا علم ہے لیکن محنت کی ہے ۔ گانے میں رقص کے 3 انداز ہیں ۔قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ فلم کے کردار جولیا کے لئے بہت محنت کی ہے۔ کنگنا اسٹیج پر برطانوی افسران کے سامنے رقص کرتی نظر آئیں گی۔

 

شیئر: