Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا پیرس کانفرنس کے اعلامیے پر دستخط سے انکار

پیرس۔۔۔۔۔برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق پیرس کانفرنس کے اعلامیہ پر دستخط سے انکار کردیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے اعلامیہ جاری کرکے فلسطین اسرائیل تنازع حل کرنے کیلئے 2ریاستی فارمولے پر زور دیا تھا اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیا تھا۔برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ نئے امریکی صدر کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے چنددن قبل فلسطینی اسرائیلی نمائندوں کی غیر موجودگی میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔برطانیہ کانفرنس میں صرف مبصر کی حیثیت سے شریک ہوگا۔ الحیات کے مطابق برطانیہ نے پیرس کانفرنس میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد نہیں بھیجا۔ برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ 2017کے دوران اور اس کے بعد امن عمل میں پیشرفت کیلئے نئی امریکی حکومت کانفرنس میں شریک ممالک اور دیگر فریقوں کے ساتھ مل جل کر کام کرناچاہتا ہے۔

شیئر: