Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

291مطلوبین کی نئی فہرست جاری

ریاض۔۔۔۔۔بدامنی کے مقدمات میں ملوث ہونے پر سیکیورٹی اداروں کومطلو291مطلوبین کی نئی فہرست جاری کردی گئی۔اس کا تعلق گزشتہ 100روز کے دوران کے اعدادوشمار سے ہے۔ان کا تعلق 13ممالک سے ہے۔ 58فیصد سعودی ہیں جن کی تعداد 169ہے۔ غیر ملکی 42فیصد ہے ان کا تعلق 13ممالک سے ہے۔ 122غیر ملکی پاکستان ، شام ، یمن ، بحرین، سوڈان، مصر، صومالیہ ، ترکی ، اردن ، فلسطین، ہندوستان ، افغانستان اور ماریتانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اعدادوشمار سے پتہ چلا کہ وزارت داخلہ نے ربیع الثانی 1438ھ سے 15روز کے دوران 17دہشتگرد گرفتار کئے جن میں 10سعودی 5غیر ملکی ہیں۔ المدینہ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ربیع الاول کے دوران57گرفتار کیا جن میں 27سعودی اور باقی غیر ملکی ہیں ، صفر میں 118گرفتار کئے گئے ان میں 75سعودی اور 7ممالک کے 43غیر ملکی ہیں۔ محرم میں 99دہشتگرد گرفتار کئے گئے ان میں 56سعودی اور 9ممالک کے 43غیر ملکی ہیں۔ زیر حراست شخص کی شہریت نامعلوم ہے۔

شیئر: