Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدہ کے اکاونٹ سے 9ہزار دینار چرانے والا گرفتار

بحرین ۔۔۔ نوجوان نے اپنی والدہ اور خالہ کا اے ٹی ایم کارڈ چرا کر انکے اکاونٹ سے 9 ہزار دینا ر نکال لئے ۔ عدالت نے نوجوان کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا ۔ بحرینی اخبار کی تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کے اور اسکی بہن کے اکاونٹ سے کسی نے رقم چرا لی ہے ۔ پولیس نے رپورٹ درج ہونے پر تحقیقات شروع کیں جس پر اسکے بیٹے کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ جب والدہ اور خالہ بیرون ملک گئے ہوئے تھے تو اس نے انکے اے ٹی ایم کارڈ چرائے اور روزانہ اکاونٹ سے 500 دینا رنکال لیتا تھا جب اسکے پاس 9ہزار دینا ر ہو گئے تو اس نے ایک گاڑی خریدی جسے ٹائر اسکریچنگ میں استعمال کیا ۔ گاڑی حادثے میں تباہ ہو نے کے بعد اسے 200 دینار میں فروخت کر دیا ۔ بعدازاں دوسری گاڑی 12 سو دینار میں خریدی اور ایک ہزار دینا راپنے دوست کودیئے ۔ اس گاڑی کو بھی اسکریچنگ میں استعمال کیا باقی رقم دوستوں میں خرچ کر دی ۔ پولیس نے ملزم کا چالان عدالت میں پیش کر دیا جہاں اس نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ عدالت نے ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کر تے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ مکمل چالان پیش کرے۔ 
 

شیئر: