Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی چھوٹی خوشیاں صحت کیلئے مفید

  کوپن ہیگن ..... دنیا کے مختلف علاقوں میں خوشیوں کے حصول کیلئے ایک دوڑ مچی ہوئی ہے۔ہر شخص کی خوشی کا پیمانہ الگ ہے مگر ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ حقیقی معنو ںمیں صرف وہی لوگ خوش ہیں جو قناعت کرتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے اپنا دل بہلاتے ہیں۔ یہ طریقہ انکی صحت اور دماغی کیفیت دونوں کیلئے بہت اچھی چیز ہے۔ ڈنمارک میں اس حوالے سے ہیگی فلسفہ بہت مشہور ہے جو سادگی پسندی کی ترغیب دیتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امنگوں اور خواہشات کو ایک حد میں رکھا جائے تو خوشی کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔ڈنمارک کے لوگ سردی کے موسم میں بطور خاص ادھر ادھر سیر و تفریح کے بجائے گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں اور انکی سب سے بڑی عیاشی یہ ہوتی ہے کہ ٹی وی دیکھتے رہیں اور چائے سے لطف اندوز ہوتے رہےں۔تجربے سے پتہ چلا کہ یہ کافی اچھا اور کارگر طریقہ ہے جسے سب کو آزمانا چاہئے۔
 

شیئر: