Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنگ لباس عمر رسیدہ افراد کیلئے نقصان دہ

نوارا، اسپین .....صحت اور تندرستی کے معاملات اور مسائل پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سن رسیدہ سائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سائیکل چلاتے وقت جسم سے چپکے ہوئے تنگ قسم کے لباس نہ پہنیں۔ اسپین کی نوارا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تنگ ملبوسات میں بالعموم جسمانی درجہ حرارت کو معقول سطح پر رکھنے او رکنٹرول کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہوتی تنگ لباس ہر عمر کے لوگوں کے لئے مفید نہیں۔ زیادہ عمر والوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور اسے پہننے والے معمرافراد کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔ 60سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی شرح اموات زیادہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے جسمانی درجہ حرارت کو حسب ضرورت قابو میں نہیں رکھ سکتے۔
 

شیئر: