Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لومڑی نے کان کترلیا

سسکس..... ... مغربی سسکس کے قصبے اسٹورنگٹن میں ا یک لومڑی نے مقامی پارک کے بنچ پر سوئے ہوئے ایک شخص کا کان کتر لیا۔ انتہائی جارحیت پسند لومڑی نے قصبے میں زبردست خوف وہراس پھیلا رکھا ہے ۔ اس دوران اس نے ایک طالبہ پر بھی حملہ کیا تھا۔ اس لومڑی کو آخر کار مقامی ادارہ بہبود حیاتیات کے اہلکاروں نے پکڑ لیا ۔ بنچ پر سوئے ہوئے جس شخص کا کان کترا گیا اسکی ماں نے بتایا کہ اپنے بیٹے کے چیخنے کی آواز سن کر دوڑی مگر اس وقت تک لومڑی نے اسکا ایک کان تقریباً کتر دیا تھا ۔ جس سے خون نکلنے لگا تھا ۔ ماں کے خیال میں لومڑی کا حملہ اسکے بیٹے کیلئے اچھا ہی ہوا ورنہ وہ وہیں سوتا رہتا تھا۔سردی میں اسکی موت بھی ہوسکتی تھی کیونکہ درجہ حرارت منفی صفر تھا۔

شیئر: