Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند پر کانکنی کا منصوبہ

واشنگٹن .... مون ایکسپریس نامی ایک امریکی کمپنی نے اس سال نومبر اور دسمبر میں چاند پر کانکنی کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ کانکنی کیلئے وہاں اس نے خاصی پیشرفت کی ہے اور وہ چاند سے مختلف معدنیات تلاش کرکے کھربوں ڈالر کما سکتی ہے۔ چاند پر مختلف دھاتوں اور چاند کی پہاڑیوں پر معدنیات کی تلاش کی جائیگی۔ اس کمپنی میں مختلف اداروں نے سرمایہ کاری کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ اپنا پہلا خلائی جہاز کیپ کینورل سے نومبر یا دسمبر2017ءمیں چاند پر بھیجے گی۔ کمپنی نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ اسے 20ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری ملی ہے جو پہلے خلائی جہاز کو روانہ کرنے میں کام آئیگی۔
 

شیئر: