Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چپلیں پہننے والے بچے زیادہ اچھے شاگر د

  بورن ماوتھ ..... بورن ماوتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دنیا کے 25ممالک میں اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کی عادات و اطوار کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جوتے پہننے والے بچوں کے مقابلے میں وہ بچے زیادہ باصلاحیت اور ذہین ہوتے ہیں جو چپلیں پہنتے ہیں۔ انکا کہناہے کہ چپلیں پہننے والے بچے اپنی کلاس میں نہ تو زیادہ ادھم مچاتے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈربی شائر کے ایک اسکول کو نمونے کے طور پر پیش کیا گیا اور کہا کہ اب بہت سے اسکول اپنے بچوں کو اس بات کی ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ جوتوں کے بجائے چپلیں پہن کر آئیں اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو باقی ماندہ اسکولوں میں بھی اسے عام کردیا جائیگا۔ یہ تحقیق 10سالہ جائزہ کے بعد جاری ہوئی جس میں کہاگیا ہے کہ جن کے پاس یا تو جوتے نہیں تھے یا وہ پہنتے نہیں تھے تاہم وہ زیادہ ذہین او رپڑھائی پر توجہ دینے والے بچے تھے۔
 

شیئر: