Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلبلے نما کمروں پر مشتمل خوبصورت ہوٹل

  آلوش ..... فرانس کے شمال میں واقع وڈلینڈ میں تعمیر ہونیوالا ایک ہوٹل ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس ہوٹل کے کمرے بلبلے نما ہیں جس میں راتیں گزارنے والے محض 100پونڈ فی یومیہ ادا کر کے اس میں رہ سکتے ہیں اور اس میں لگی صاف ستھری پلاسٹک سے تیارکر کے رہنے والے چاروں طرف کے نظارے بخوبی دیکھ سکتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ہوٹل ایئرپ ریوڈ نامی فیملی کی ملکیت ہے اوریا ذوق افراد اور مہم جو لوگوں کی تسکین طبع اور دلچسپی کے لئے یہ ہوٹل بنا ہے ۔ شاید ہی فرانس بلکہ پوری دنیا میں اس قسم کا کوئی دوسرا ہوٹل ہو جو اپنے مکینوں کو اتنی کم اجرت پر اتنی دلچسپ اورحیرت انگیز سہولتیں فراہم کرتا ہوں ۔ اسکی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد اسکا باقاعدہ افتتاح 2010ءمیں ہوا تھا اور اس وقت سے آج تک یہ ہوٹل تعطیلات منانے والوں کی اولین ترجیح بنا ہوا ہے جسے بہت سے سیاح اپنے خوابوں کی تعبیر بھی قرار دے رہے ہیں ۔ اسکے مالک مورسل گیو وانسلے کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی مہمان یہاں قیام کےلئے آتا ہے تو وہ ہوٹل اور اسکے حیرت انگیز حد تک خوبصورت بلبلے نما کمروں کو دیکھ کرخوش ہو جاتا ہے ۔ بلبلے نما کمرے میں ٹھہرنے والے بہت سے لوگوں کایہ بھی کہنا ہے کہ یہاں راتیں گزارنے اور جگمگاتے ستاروں کی چمک دمک دیکھ کر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ابھی بھی بچے ہیں اور کوئی خواب دیکھ رہے ہیں ۔ تاہم اس میں ٹھہرنے والے افراد اس میں اپنی پسند کی لیکن وقتی تبدیلی بھی کرا سکتے ہیں ۔ 
 

شیئر: