Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیل نتین مکیش کی شادی

ممبئی ..... بالی وڈ اداکار نیل نتین مکیش نے منگیتر رکمنی ساہے سے شادی کر لی۔ بالی وڈ اداکار نیل نتین مکیش کی شادی کی تقریب اودے پور میں انجام پائی جس میں دونوں کے خاندان اور دوست احباب نے شرکت کی۔دونوں نے شادی میں راجوڑ کا روایتی لباس زیب تن کیا جو سارتھ کرشنن نے ڈیزائن کیا تھا۔اداکار نے ٹویٹر پر شادی کے یادگار لمحات کی تصاویر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیں جنہیں ان کے سیکڑوں مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں اور انہیں مداحوں کی جانب سے شادی کے پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔
 

شیئر: