Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ، آئی سی سی نے تحقیقات کیں

دبئی... پاکستان سپر لیگ میں2 کھلاڑیوں کے کرپشن کے الزام میں پکڑے جانے کے بعد انکشاف ہواہے کہ ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز پی سی بی نے نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انویسٹی گیٹرز نے کیا۔ اسکے دوران پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے مشتبہ افراد سے رابطوں کا انکشاف ہوا۔یہ کارروائی آئی سی سی کے گرینڈ آپریشن کا حصہ ہے جس دوران یہ تفصیلات سامنے آئیں کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل بکیز نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کئی کھلاڑیوں نے بکیز کو خراب کارکردگی کا یقین دلایا تھا۔کچھ کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کی پیشکش قبول کی کچھ نے پیشکش سن کر آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام یا پی سی بی حکام کو آگاہ نہیں کیا کھلاڑیوں کے ایک گروپ نے بکیز سے متعلق تمام معلومات فراہم کر دیں۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد جن کھلاڑیوں کو واپس بھیجا گیا انہوں نے سٹے بازوں کی پیشکش قبول کی تھی۔ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آئی سی سی کی بھی دبئی میں موجود دیگر کھلاڑیوں پر نظریں ہیں تحقیقات کے دوران مزید کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ 
 

شیئر: