Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی یونیورسٹی،سائیکلوں کا قبرستان

ژینگ ژو - - - - - -  چین میں ایئر شو کے دوران یونیورسٹی کے قریب وسیع و عریض میدان میں کھڑی ہڑاروں سائیکلوں کی تصویر اتار کر جاری کردی ہیں سائیکلیں جنکی تعداد ہزارو ں میں ہوگی قطار سے کھڑی لگتی ہیں۔ کچھ لوگوں نے اسے سائیکلوں کا قبرستان بھی قرار دیا ہے۔ یہ سائیکلیں بظاہر ٹھیک ٹھاک نظر آتی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ ناکارہ ہوچکی ہیں ا ور اب زنگ لگنے کی وجہ سے ٹوٹتی پھوٹتی جارہی ہیں۔ یونیورسٹی کے قریب اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کاکہناہے کہ یہاں سےسائیکلوں کو باہر لیجانا منع ہے۔ صرف ان سائیکلوں کے مالکان ہی اسے کاغذات دکھا کر یہاں سے باہر لیجاسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ ژینگ ژو یونیورسٹی چین کی دوسری سب سے بڑی یونیورسٹی ہے 36ہزار سے زیادہ طلباء زیرتعلیم ہیں۔ بیشتر سائیکلوں پر ہی آتے ہیں اسلئے علاقے میں سیکیورٹی چیکنگ سخت ہے ورنہ اتنی بڑی تعداد میں اتنے عرصے تک ان سائیکلوں کا موجود رہنا ممکن نہیں ہوتا۔ اب مقامی انتظامیہ ان سائیکلوں کو باقاعدہ پیکنگ کرکے یہاں سے کہیں اور لے جائیگی یا ری سائیکلنگ کے لئے بھیج دیگی۔

شیئر: