Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں سے پیار کرنیوالے افراد اچھے والدین

اٹلانٹا ...... مقامی سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق اور تجربے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ بچوں کو پیار اور انکے ساتھ کھیل کود اور تفریح میں وقت گزارنے والے افراد اچھے والدین ثابت ہوتے ہیں ۔ بچے بھی بڑی شدت سے محبت کرتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ان میں خاص قسم کا ہارمون آکسیٹین پایا جاتا ہے جو انہیں اپنے بچوں سے اس شدت سے جوڑے رکھتا ہے۔ اسی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ ممتا کا جو جذبہ ماوں میں ہوتا ہے وہ مردوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔ مائیں دودھ پلانے کے دوران ایک اور مخصوص جذباتی ہارمون بچوں میں منتقل کرتی رہتی ہیں اور یہی احساس قربت بچوں میں اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انکے والد انکے ساتھ کھیل کود اور تفریح کرتے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ اٹلانٹا کے جارجیا شہر کی ایموری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 30ہزار برطانوی والدین اور انکے بچوں کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی ہے۔
 

شیئر: