Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفرحج کی میدان عرفات سے تصویری جھلکیاں

حجاج نے پیر کو میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ حجاج نے مسجد نمرہ اور میدان عرفات میں عبادات اور دعائیں کی اور حج کا خطبہ سنا۔
کورونا کے وبا کی وجہ سے حجاج کو خصوصی بسوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے منیٰ سے میدان عرفات پہنچایا گیا۔ سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات وہیں بسر کریں گے۔
منگل 10 ذی الحجہ کو نماز فجر کے بعد حجاج منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔  سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی ان تصاویر میں دیکھیں میدان عرفات سے حج کی تصویری جھلکیاں

شیئر: