Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش: مسجد الحرام میں نکاسی آب کے لیے 4 ہزار کارکن

انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے جمعرات کو موسلا دھار بارش سے جمع ہونے والا پانی ریکارڈ وقت میں صاف کرادیا۔ 4 ہزار کارکنان نے  500 مشینوں کے ذریعے مطاف اور حرم شریف کے  صحنوں کو زائرین کے لیے صاف کیا ۔ 
سعودی خبررساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ  نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے بارش کے دوران  نکاسی آب کا خصوصی انتظام کیا ہے۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو سو سے زیادہ انچارج و انسپکٹرز،  4 ہزار کارکن اور 500 سے زیادہ مشینوں کے ذریعے بارش سے پیدا ہونے والے مسائل حل کیے گئے۔ 

نکاسی کے لیے 500 میشنیں بھی استعمال کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

خانہ کعبہ کے اطراف (مطاف)، مصلوں اور حرم شریف میں آنے جانے والے راستوں کو صاف کردیا گیا۔ زائرین کی سلامتی کے لیے بارش کی نکاسی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ریکارڈ وقت میں حل  کرلیے گئے۔
پانی جذب کرنے والی مشینیں اور دھلائی کے آلات نکاسی آب میں استعمال کیے گئے۔ تمام کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا گیا۔ ایمرجنسی سکیمیں پہلے سے ہی تیار تھیں۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ  نے اس موقع پر زائرین میں چھتریاں اور بارش سے بچاؤ کے لیے برساتیاں تقسیم کی گئیں۔ 
حرم شریف آنے جانے  کے لیے راستوں میں ربر شیٹ بچھائی گئیں تاکہ پھسلن سے بچا جاسکے۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کے لیے مختص مصلوں میں بھی بارش کی نکاسی  اور زائر خواتین کی سلامتی کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے۔ 

شیئر: