Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹول 2023 کے لیے ایکریڈیٹیشن کھولنے کا اعلان

فلم سازوں کو ہر دن چار فلموں کی نمائش میں شرکت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فلمساز اور پروفیشنلز تیسرے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لیے 18 ستمبر 2023 تک آدھی قیمت پر ایکریڈیٹیشن حاصل کر سکتے ہیں جبکہ طلبہ اور میڈیا مفت میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق منتظمین نے کہا ہے کہ ایکریڈیٹڈ فلم سازوں کو ٹکٹ بکنگ کے لیے 48 گھنٹے کی ترجیحی رسائی کے اضافی فائدہ کے ساتھ فی دن چار فلموں کی نمائش میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔
مزید برآں، وہ ریڈ سی 360 پینلز، مذاکروں، ورکشاپس، نمائشی ہال اور ٹیلنٹ ڈے تک غیر محدود رسائی سے لطف اندوز ہوں گے جو فیسٹیول کا ایک جامع تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
ریڈ سی سوک ایکریڈیشن کے خواہاں فلم پروفیشنلز کو ایک وسیع پیکج ملے گا جس میں فیسٹیول ایکریڈیٹیشن کے تمام فوائد شامل ہیں۔
مزید برآں، وہ سنانڈو کی رکنیت، مارکیٹ سکریننگ، پروجیکٹ مارکیٹ اور ریڈ سی فرسٹ ورک ان پروگریس سکریننگ تک خصوصی رسائی حاصل کریں گے۔
یہ جامع منظوری پروفیشنلز کو وسائل کی دولت سے آراستہ کرتی ہے۔
پریس اور میڈیا پروفیشنلز کو خاص مارکیٹ کی نمائش تک خصوصی رسائی کے اضافی فائدے کے ساتھ وہی فوائد حاصل ہوں گے جو فلم سازوں کو حاصل ہوں گے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول طلبہ کے لیے خصوصی مراعات پیش کرتا ہے جس میں روزانہ دو فلموں کی 24 گھنٹے نمائش کی ترجیحی رسائی شامل ہے۔
مزید برآں، انہیں ریڈ سی 360، نمائشی ہال اور ٹیلنٹ ڈیز تک مکمل رسائی حاصل ہو گی جو سیکھنے کے قابل قدر مواقع فراہم کرے گی۔
ایکریڈیٹیشن انڈسٹری کے افراد کو فیسٹیول کی تقریبات اور سہولتوں تک رسائی کے مختلف درجات فراہم کرتا ہے جس میں بہتر نمائش اور نیٹ ورکنگ کے امکانات کے لیے آن لائن گائیڈ میں نمایاں ہونے کا موقع ملتا ہے۔
رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد شرکا کو فیسٹیول میں ان کی آمد پر ایک فزیکل بیج ملے گا۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول تمام شرکا کے لیے شمولیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول نہ صرف فلم میں متنوع آوازوں کا جشن مناتا ہے بلکہ انٹرنیشنل فلمی کیلنڈر میں ایک اہم تقریب کے طور پر کام کرتا ہے جو عالمی فلمی برادری کی ترقی میں معاون ہے۔

شیئر: