Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن دو دہائیوں بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے؟

دونوں آخری مرتبہ 19 سال قبل فلم ’پولیس فورس‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔ (فوٹو: یوٹیوب/سکرین شاٹ)
بالی وُڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ روینہ ٹنڈن تقریباً دو دہائیوں بعد ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار آخری مرتبہ 19 برس پہلے فلم ’پولیس فورس: این انسائڈ سٹوری‘ میں نظر آئے تھے۔
ذرائع نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ روینہ اور اکشے فلم ’ویلکم تھری‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق ’ویلکم تھری  کا نام ویلکم ٹو دا جنگل رکھا گیا ہے جو کہ ایک ایڈوینچر اور کامیڈی فلم ہوگی۔ فلم کا شیڈول جلد ہی طے ہوجائے گا اور اکشے کمار اور رونیہ ٹنڈن دونوں ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پُرجوش ہیں۔
روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کا شمار 1990 کی دہائی کی معروف ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے 1994 میں فلم ’موہرا‘، 1996 میں ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘، 1997 میں ’دعویٰ‘، 1998 میں ’بارود‘ اور 1998 میں فلم ’قیمت‘ میں بھی ساتھ کام کیا ہے۔
ان دونوں کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ اور ’تو چیز بڑی ہے مست مست‘ موجودہ دور میں بھی فلم شائقین میں مشہور ہیں۔

شیئر: