Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننت امبانی کی شادی: بالی وڈ ستاروں کی دل کش لباس میں انٹری

کرینہ کپور نے ڈیزائنر ترون تہلیانی کی ساڑھی پہن رکھی تھی جس میں وہ نہایت دلکش لگ رہی تھیں (فوٹو: انسٹاگرام)
انڈیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی اور اس سے جُڑی تقریبات اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہیں۔
بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی کوئی‘ کے مطابق شادی کی تین روزہ تقریبات کے حوالے سے اس وقت اننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ اور امبانی خاندان ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں موجود ہیں۔
ان تقریبات میں حصہ لینے کے لیے بالی وڈ کے نامی گرامی ستارے بھی وہاں موجود ہیں۔ ان میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور سے لے کر عالیہ بھٹ اور کیارا یاڈوانی جیسے بڑے نام  شامل ہیں۔
میکش امبانی اور ان کی ٹیم نے شادی کی تین روزہ تقریبات کے حوالے سے منفرد منصوبے بنائے ہوئے ہیں۔ جمعے کی رات ایک پارٹی سے ان تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ آج ایک ’جنگل تھیم‘ پارٹی ہے۔ اتوار کو انڈین ثقافت کے رنگوں سے مزین تقریب ہو گی۔
پہلے دن کی پارٹی میں شاہ رخ خان، سیف علی خان، سدھارتھ ملہوترا، رنویر سنگھ، سونم کپور، کرینہ کپور اور دیپکا پاڈوکون سمیت مخلتف فنکاروں نے شرکت کی۔ ان میں سے کچھ نے روایتی لباس زیب تن کر رکھے تھے جبکہ بعض جدید فیشن کے مغربی ملبوسات میں امریکی گلوکارہ ریحانہ کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔

کرینہ کپور

کرینہ کپور نے ڈیزائنر ترون تہلیانی کی ساڑھی پہن رکھی تھی جس میں وہ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔ اس پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سیف علی خان بہت بہت خوش قسمت ہیں۔

عالیہ بھٹ اور کیارا یڈوانی

عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی فٹنگ والے گاؤنز میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔ عالیہ نے رائل بلیو جبکہ کیارا نے سیاہ گاؤں پہن رکھا تھا۔

سونم کپور اور دیپکا پاڈوکون

سونم کپور جو اپنے فیشن کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، نے لوگوں کی فیشن لسٹ میں ایک اور لباس کا اضافہ کر دیا۔
انہوں نے سیاہ رنگ کا ایک مغربی لباس زیب تن کر رکھا تھا جس میں وہ نہایت خوب صورت لگ رہی تھیں۔
دوسری جانب دیپکا جنہوں نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کی آمد کا اعلان کیا ہے، نے سیاہ رنگ کا شہزادیوں جیسا گاؤن پہن رکھا تھا۔

شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور سیف علی خان

جہاں بالی وڈ کی ہیرونز نے اپنی خوب صورتی اور جلوؤں سے پارٹی کو گرمایا رکھا تھا وہیں ہیروز بھی پیچھے نہیں تھے۔
سیف علی خان نے جامنی رنگ کی شرٹ کے ساتھ سوٹ پہن رکھا تھا جبکہ رنویر سنگھ سفید رنگ کے سوٹ میں اپنا سٹائل برقرار رکھے ہوئے تھے۔

کنگ خان نے بغیر شرٹ کے ٹیکسیڈو پہن رکھا تھا جبکہ ان کے گلے میں ہیروں کا نیکلس تھا۔

شیئر: