Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سمیت متعدد شہروں میں سکول بند، آج بھی بارش کا امکان

’ریاض، مشرقی ریجن، شمالی حدود اور الجوف میں موسلادھار بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض شہر سمیت آج  اتوار کو القویعیہ، عفیف، شقرا، الدوادمی اور مشرقی ریجن کے متعدد شہروں کے علاوہ طائف کے سکول بند رہے  جبکہ ماہرین موسمیات کی پیشگوئی ہے کہ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض، مشرقی ریجن، شمالی حدود اور الجوف میں موسلادھار بارش ہوگی۔
ماہر موسمیات عبد العزیز  الحصینی نے کہاہے کہ ’موسمی نقشوں کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان ، یمن، امارات، کویت، قطر اور بحرین تک پھیل سکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جغرافیائی حالات کے حساب سے کہیں ہلکی اور ہلکی تیز بارش کے علاوہ بعض علاقوں میں تند اور بعض علاقوں میں اولے بھی گرنے کا امکان ہے‘۔
’سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جبکہ گرمی کی شدت کم اور سردی کی لہر بڑھتی رہے گی‘۔
 
 

شیئر: