Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے علاقے الشرائع میں معمر خاتون گاڑی کی ٹکر سے زخمی

نماز تراویح کے بعد مسجد سے نکلنے والی معمر خاتون کی گاڑی سے ٹکر ہو گئی(فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں ایک معمر خاتون گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئی۔ خاتون کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سبق نیوز کے مطابق الشرائع علاقے کی ایک مسجد میں نماز تراویح کے بعد ایک نوجوان اپنی والدہ کو لینے مسجد آیا۔ مسجد سے نکلنے والی خواتین میں ایک معمر خاتون کی گاڑی سے معمولی سی ٹکر ہو گئی۔
گاڑی سے ٹکراتے ہی ممعر خاتون زمین پر گریں۔ زمین سے اٹھنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکیں جس پر نوجوان نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر معمر خاتون کو گاڑی میں بٹھایا اور قریبی ہسپتال لے گیا۔
ہسپتال میں خاتون کا طبی معائنہ کرنے پر ان کی ٹانگ میں فریکچر کا پتہ چلا جس کی وجہ سے وہ چل نہیں سکتی تھیں۔ 

شیئر: