Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں سیلاب کے خطرے کے باعث کمیٹی تشکیل

’سیلاب کے خطرے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر کے شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے اور غالبہ سمیت متعدد ڈیموں میں پانی سطح بلند ہوجانے پر گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے متعدد حکومتی اداروں کے اشتراک سے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ غالبہ ڈیم میں پانی سطح بلند ہوجانے کے بعد ڈیم کے پچھلے حصے کو نقصان ہوا ہے۔
عسیر میں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے دفتر کے سربراہ انجینئر احمد آل مجثل نے کہا ہے کہ ’ڈیم کی 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے‘۔
’اعلی سطح کی تکنیکی ٹیم ڈیم کی حالت کا جائزہ لے کر فنی رپورٹ تیار کر رہی ہے جبکہ مرمت کا کام  بھی شروع کردیا گیا ہے‘۔
’سیلاب کے خطرے کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ  ڈیم کے دروازے مناسب طریقے سے کھولے جارہے ہیں‘۔
 

شیئر: