Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 اپریل کے بعد ہونے والے ٹریفک چالان پر رعایت ملے گی؟

چالان کی ادائیگی ’سداد ‘ آپشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی ادائیگی میں دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مہلت کا آغاز 18 اپریل 2024 سے ہو گا۔
 ٹریفک پولیس نے مہلت اور رعایت کے حوالے سے ضوابط کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
ضوابط کے مطابق رعایت سے استفادے کے لیے تمام چالان بیک وقت یا ایک سے زیادہ چالان ہونے کی صورت میں ایک ایک کر کے بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔
 
رعایتی مہم کے تحت چالان کی ادائیگی ’سداد‘ آپشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔
مہلت کی مدت (6 ماہ) ختم ہونے کے بعد چالان کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں رعایتی سکیم بھی ختم ہوجائے گی اورعدم ادائیگی پر اصل چالان شمار ہو گا۔
مہلت کی دوران عدم ادائیگی کی صورت میں مزید وقت حاصل کیا جا سکتا ہے جو 90 دن ہو گا اس مدت میں چالان کی ادائیگی ضروری ہو گی۔
عدم ادائیگی کی صورت میں خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جائے گا جس پر قید بھی ہوسکتی ہے۔
ٹریفک ضوابط کے مطابق مقررہ تاریخ 18 اپریل 2024 کے بعد ہونے والے چالان پر بھی رعایت دی گئی ہے جو 25 فیصد ہو گی۔
جو ٹریفک خلاف ورزیاں 18 اپریل کے بعد رجسٹرڈ ہوں گی ان پر دی جانے والی مجموعی چالان کا 25 فیصد ہو گا یعنی اگر کسی کا ایک سو ریال کا چالان ہوا ہے تو اسے 75 ریال ادا کرنا ہوں گے۔
رعایتی مہم کے تحت 25 فیصد سے استفادہ کے لیے جرمانے کی رقم کو 15 دن کے اندر ادا کرنا ہو گا۔
مقررہ 15 دن کی مہلت کے اندر ادائیگی کے لیے مزید مہلت حاصل کی جا سکتی ہے۔
ابشر پورٹل کے ذریعے مزید 90 دن کی مہلت حاصل نہ کرنے کی صورت میں رعایتی مہلت سے استفادہ نہیں کیا جا سکے گا۔

شیئر: