Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انڈین گھریلو ملازمہ نے اسلام قبول کر لیا

نو مسلم خاتون نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سےمملکت مقیم ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی تیما کمشنری میں انڈیا کی ریاست کولکتہ سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ اسلام کی اعلٰی اقدارسے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئیں۔
ریجنل ادارہ دعوۃ و الارشاد اور کمیونٹی آگاہی پروگرام کی ویڈیو میں نومسلم خاتون نے بتایا کہ ’میں کافی عرصے سے مملکت مقیم ہوں جس خاندان کے پاس روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھی ان کا اخلاق اور کردار اتنا اچھا تھا کہ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور اسلام کے بارے میں جاننے کا شوق پیدا ہوا۔‘
نومسلم خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں اہل خانہ کی شکرگزار ہوں کہ ان کی وجہ سے اسلام کی حقانیت تک پہنچ کر اپنی زندگی کے مقصد کو پا لیا۔ میں نہ صرف سربراہ خانہ بلکہ سعودی عرب کی بھی شکر گزار ہوں کہ یہاں آ کر مجھے اسلام کی دولت ملی جس نے میری زندگی کو منور کردیا۔‘
نومسلم خاتون کے کفیل نے کہا کہ ’خاتون کی خواہش کا سن کر خوشی ہوئی۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمارے گھر سے ایک خاتون کو زندگی کی حقیقی راہ ملی اور وہ حلقہ بگوش اسلام ہو گئیں۔‘
جیسے ہی مجھے خاتون کے بارے میں معلوم ہوا تو فوراً ریجنل ادارہ دعوۃ اور کمیونٹی آگاہی پروگرام سے رابطہ کیا جنہوں نے بلا کسی تاخیر کے اہم معلومات اور ترجمہ شدہ اسلامی لٹریچر فراہم کیا جس کا مطالعہ کرنے کے بعد خاتون نے اسلام لانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
’ادارہ کی ٹیم کے سامنے خاتون نے شہادتین کا اقرار کر کے ہماری مسلم بہن کا درجہ حاصل کر لیا۔‘

شیئر: