Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ 8 عادات جنہیں اپنانے سے آپ اپنی عمر بڑھا سکتے ہیں

نیند کا پورا ہونا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت اہم ہے (فوٹو: فری پِک)
دنیا بھر میں ہر سال 7 اپریل کو صحت مند زندگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘ منایا جاتا ہے۔
ہر سال یہ دن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر صحت کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔
اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے طویل عمر کے لیے مدد دینے والی 8 عادات کے بارے میں بتایا ہے، آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش
باقاعدگی سے ورزش کرنے سے وزن کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے، دل کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، خون کی گردش کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی پیچیدہ بیماریوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔
ایک ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کریں یا پھر 75 منٹ سخت ورزش کرنے کی عادت کو اپنائیں۔
 صحت مند خوراک
پھلوں، سبزیوں، پروٹین اور صحت مند فیٹس پر مشتمل خوارک غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر فراہم کرتی ہے جس سے مجموعی طور پر صحت اور طویل عمری جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ 
پکے پکائے کھانے، سوفٹ ڈرنکس اور زیادہ نمک والی چیزیں کھانا بالکل کم کر دیں۔
نیند پوری کریں
نیند کا پورا ہونا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ ہر روز رات کو 7 سے 9 گھنٹے تک سونے سے جسم کو آرام، سکون اور دوبارہ سے طاقت ملتی ہے۔ رات سونے سے پہلے کیفین لینا اور سکرین ٹائم کم کر دیں۔
دباؤ کو قابو میں رکھیں
پیچیدہ دباؤ سے جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے جبکہ طویل عمری پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دباؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے یوگا، تنفس اور مراقبے کی مشقیں کریں اور کھلے ماحول میں وقت گزاریں۔
مضبوط سماجی تعلق بنائیں
مضبوطی سماجی تعلقات اور کسی کے قریب ہونے کا احساس ذہنی صحت اور طویل عمری کے لیے مفید ہے۔ اپنی فیملی، دوستوں اور اردگرد کے لوگوں سے باقاعدگی سے ملتے رہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں۔
تمباکو کا استعمال نہ کریں
سگریٹ نوشی دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس سے کئی جسمانی بیماریاں ہو سکتی ہے جن میں کینسر، دل کی بیماریاں اور سانس کی بیماریاں شامل ہیں۔
طویل عمری کے لیے سگریٹ نوشی کا استعمال ترک کر دیں۔
باقاعدگی سے اپنی سکریننگ کروائیں
باقاعدگی سے اپنی سکریننگ اور چیک اپ کروانے سے صحت کو لاحق عارضوں کی تشخیص جلد ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے علاج بہتر انداز میں ہو سکتا ہے۔
وزن قابو میں رکھیں
موٹاپا کئی پیچیدہ بیماریوں کی بڑی وجہ ہے اور عمر کو کم کرنے والی چیز ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے اور صحت مند خوراک کھانے سے وزن کو قابو میں رکھیں۔

شیئر: