Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند رات: باربر شاپس پر رش، بکنگ کا سلسلہ جاری

باربر شاپس پر بکنگ عید کی صبح تک کے لیے ہوتی ہے۔ (فوٹو واس)
چاند رات کو باربر شاپس (صالون) پر کافی رش ہر سال ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ اس کے لیے باربرشاپس کے مالکان پاک و ہند میں بکنگ کا سلسلہ شروع کردیتے ہیں اور یہی سلسلہ مملکت میں بھی کافی عرصے سے اپنایا جانے لگا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہر سال رمضان کے آخری دن باربر شاپس پر لوگ بکنگ بذریعہ فون اور ذاتی طور پر جاکر حاصل کرتے ہیں کہ وہ ان کی خدمات کس وقت حاصل کرسکتے ہیں۔
کورونا کے بعد دیکھا یہ گیا ہے کہ گاہک اس باربر شاپس کو ترجیح دینے لگے ہیں جو اب صاف ستھرے اور کلین ہوں۔ جہاں باربر کا کام کرنے والا شخص ماسک اور اپنے استعمال کے اوزاروں کو صاف ستھرا رکھنے کا کس حد تک اہتمام کرتا ہے۔
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں عید سے چند دن قبل ہی باربر شاپس پر لوگوں کا چاند رات کے لیے بکنگ لینے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے یہ بکنگ عید کی صبح تک کے لیے رہتی ہے۔
ایک باربر شاپ کے کارکن کا کہنا ہے کہ اس وقت دکان پر بہت رش ہے اور ہمیں زیادہ وقت دینا پڑ رہا ہے اور رمضان میں یہ سلسلہ ہر سال رہتا ہے۔
مملکت میں فائیو سٹار باربر شاپس میں عید سے قبل قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ عید کے دنوں میں بال ترشوانے کے 50 ریال اور داڑھی بنانے کے لیے 25 ریال طلب کیے جاتے ہیں۔جبکہ عام دنوں میں پندرہ ریال عام باربر شاپس میں اور دیگر پر آسائش باربر شاپس میں 25 ریال تک فیس بال کاٹنے کی وصول کی جاتی ہے۔
اس حوالے  سے میونسپلٹی نے بھی اپنے فیلڈ دورے شروع کردیے ہیں تاکہ لوگ باربر شاپس کے مالکان لوگوں سے زیادہ اجرت وصول نہ کریں۔ اس سلسلے میں میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں کی اطلاع کریں۔
دوسری جانب کنزیومر پروٹیکشن ایسوسی ایشن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان باربر شاپس کی اطلاع دیں جو قیمتوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اس کی اطلاع 940 یا ایپلیکیشن کے ذریعے کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: