Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان سیزن کی کامیابی سعودی قیادت کے تعاون کا نتیجہ ہے: شیخ السدیس

اس حوالے سے تمام سرکاری اداروں کا تعاون قابل قدر ہے۔ (فوٹو عاجل)
حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’رمضان سیزن کی کامیابی سعودی قیادت کی حمایت کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ جس کے لیے اعلی قیادت کے ممنون ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شیخ السدیس نے کہا کہ ’ 1445ھ مطابق 2024 کا رمضان المبارک اختتام پذیر ہوا۔ اس  ماہ مبارک میں حرمین شریفین کے لیے جتنے منصوبے بنائے گئے  وہ سب کامیابی سے ہمکنار ہوئے خواہ وہ نمازیوں کے  حوالے سے ہوں یا عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے ہو‘۔
ڈاکٹر السدیس نے مزید کہا کہ  ’رمضان سیزن  پروگرام کو کامیابی تک پہنچانے میں ہمارے ساتھ سرکاری اداروں نے بھی بھرپور تعاون کیا جو قابل قدر ہے‘۔
ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس بات پر زور دیا کہ ’اب حرمین شریفین میں ہر قسم کی خدمات جدید ترین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، جدید میڈیا اور سمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ممکن ہوچکی ہیں۔ اس طرح وقت اور مسائل سے بچا بھی جاسکتا ہے۔ یہ آج کے دور میں سب سے بہترین ذریعہ ہے‘۔
شیخ السدیس نے کہا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جس طرح زائرین حرم کی خدمت کے لیے سرگرم ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں اس کے لیے اجر عظیم سے نوازے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: