Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے ملازماؤں کو عید پر تحائف دے کر آبدیدہ کر دیا؟

تینوں ملازمائیں خوشی سے رونے لگیں۔ (فوٹو المرصد)
مملکت میں سوشل میڈیا پر سعودی خاتون کی جانب سے اپنی ملازماؤں کو عید پرنئی طرز کے تحائف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین سعودی خاتون کو دعائیں دے رہے ہیں۔ (فوٹو المرصد)

المرصد نیوز کے مطابق ایک سعودی خاتون نے اپنی 3 گھریلو ملازماؤں کو عید کے دن بلا کر انہیں گفٹ بیگز حوالے کیے۔
 گفٹ بیگز کی خاص بات یہ تھی کہ اس پر ہرملازمہ کے بچوں کی تصاویر پرنٹ کی گئی تھیں۔
ملازم خواتین اس بات سے لاعلم تھیں کہ بیگ پر کیا پرنٹ ہے۔ جب سعودی خاتون نے انہیں بیگ پیچھے کرکے دکھایا تو انہیں اپنے بچوں کی تصاویر دیکھ کر حیرت اور خوشی ہوئی جس پر انکی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
ملازماؤں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس  میں صارفین کی جانب سے خاتون کے لیے نیک جذبات کی قدر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں شہری عید کے موقع پر اپنے ملازمین کا خاص خیال رکھتے ہیں اور انہیں عید کے موقع پر تحائف و عیدی سے بھی نوازتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: