Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھنٹی بجا کر ڈسٹرب نہ کریں، سب سو رہے ہیں‘، عید پرشہری کا پیغام

گھر والے مغرب کے بعد جاگیں گے۔ (فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عید کے دن ایک شخص نے مہمانوں کو حیران کرنے کے لیے گھر کے باہر ’ڈسٹرب نہ کریں‘ کا پرچہ لگایا ہوا ہے۔
المرصد نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک  شخص نے عید کے دن گھر کی ڈور بیل پر پرچہ چسپاں کیا ہے جس پر تحریر ہے کہ ’براہ کرم گھنٹی نہ بجائیں، گھر میں سب لوگ سو رہے ہیں مغرب کے بعد بیدار ہوں گے آپ سب کو عید مبارک ہو‘۔
سعودی عرب میں چاند رات جاگ کر گزارنے اور نماز عید کے بعد  ناشتہ کرکے سونے کا رواج عام ہے۔ 
وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف نوعیت کے تبصرے  کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ہمارے یہاں عید کے دن ملاقاتوں کے بعد شام تک سونے میں ہی گزرتا ہے’۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’کچھ یہی حال ہمارا بھی ہے اور شام سے رات تک ذائقوں کا سفر رہتا ہے‘۔
ایک صارف نے  کہا کہ ’اگر مجھ سے ملاقات کے لیے کوئی آیا اور نہ ملا تو شرمندہ ہوں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: