Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں دو ٹریفک حادثات، ایک شخص ہلاک، 11 زخمی

ہلال احمر نے ریکارڈ وقت میں ایمبولینس ٹیموں کو روانہ کیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں اتوار کو دو ٹریفک حادثات میں  یک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سبق نیوز کے مطابق اتوار کی صبح 10 بجکر 16 منٹ پر ہلال احمر کے آپریشن روم کو المخواہ گورنریٹ میں حادثے کی اطلاع ملی۔
فوری طور پر پانچ ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ آٹھ زخمیوں میں سے چار شدید زخمی تھے، انہیں فوری طور پر المخوا جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سبق کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اتوار کی سہ پہر دو بجکر 19 منٹ پر باحہ کے علاقے کنگ فہد عقبہ پر ایک اور حادثے کی اطلاع ملی۔
ریکارڈ وقت میں تین ایمبولینس ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو کنگ فہد جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شیئر: