Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ امارات میں مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گی

’امارات میں منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں متعدد دوست ممالک کی أفواج کی بھی شرکت متوقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ایئرفورس امارات میں منعقد مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات کے الظفرہ ایئربیس میں منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں متعدد دوست ممالک کی أفواج کی بھی شرکت متوقع ہے۔
’علم الصحرا‘ نامی مشترکہ مشقوں میں شرکت کرنے والے جوانوں کو الوداع کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد ریاض میں ہوا ہے جس میں ایئرفورس کے سربراہ جنرل ترکی بن بندر بن عبد العزیز بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران ایئرفورس کے سربراہ کو مشترکہ مشقوں میں شرکت کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر فورس کے سربراہ نے جوانوں کے حوصلے بڑھائے اور مشترکہ مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شیئر: