Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ و زیارت فورم کا انعقاد مدینہ منورہ میں ہوگا

’عمرہ و زیارت فورم گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان کی سرپرستی میں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ کے تحت عمرہ و زیارت فورم کا انعقادمدینہ منورہ میں اگلے ہفتے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمرہ و زیارت فورم گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان کی سرپرستی میں ہوگا۔
فورم میں وژن 2030 کے تحت دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو عمرہ و زیارت  کا موقع فراہم کرنے اور بہترین خدمات پیش کرنے پر روشنی ڈالی جائے گی۔
فورم میں حج و عمرہ زیارت کے شعبے سے وابستہ تمام سرکاری و نجی اداروں کی شرکت ہوگی۔
 

شیئر: