Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی مقامات کی نئی فہرست ، ٹاپ 30 میں دو عرب ملک شامل

امریکی میگزین نے اپنی فہرست میں امارات اور مصر کو شامل کیا ہے۔ (فوٹو سبق)
موسم بہار کی آمد اور دنیا کو تلاش کرنے کے مواقع میں تیزی کے ساتھ  امریکی میگزین نے اس سال سیاحت کے لیے 30 ممالک کی نئی فہرست جاری کی ہے۔
امریکی میگزین سی ای او ورلڈ کی ٹاپ 30 ممالک کی فہرست میں 2 عرب ممالک شامل ہیں جو منفرد تنوع اور بھر پور تجربات کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔
سبق ویب کے مطابق رپورٹ میں کچھ ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں جو سیاحوں میں مقبول بھی ہیں۔
امریکی میگزین کی فہرست میں دوعرب ممالک میں متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں۔
میگزین نے 2 لاکھ 95 ہزار افراد سے حاصل ہونے والی معلومات پر رپورٹ تیار کی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق فہرست میں سرفہرست تھائی لینڈ ہے جس نے 72.15 پوائنٹس حاصل کیے۔ یونان 67.22 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، تیسرے نمبر پر انڈونیشیا، پرتگال چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پرہے۔
 فہرست میں انڈیا نویں، برطانیہ بارہویں، امریکہ 14 ویں، مالدیپ 17 ویں اور فلپائن 26 ویں نمبر پر ہے۔
 متحدہ عرب  امارات 10 ویں اور مصر 24 ویں نمبر پر ہے۔ امارات جدید طرز زندگی اور بڑے شاپنگ مالز اور بہترین تفریحی مقامات جبکہ آثار قدیمہ اور بڑے تاریخی مقامات کے حوالے سے مصر ٹاپ 30 فہرست میں شامل ہوا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: