Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

’سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کرنے کے لیے العزیزیہ محلے میں متعدد مکانات کو گرایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تجاوزارت کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کرنے کے لیے العزیزیہ محلے میں متعدد مکانات کو گرایا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ گورنریٹ اور میونسپلٹی کی مشترکہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو بحال کردیا ہے۔
میونسپلٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ’العزیزیہ محلے میں سڑک پر مکانات تعمیر کئے گئے تھے جنہیں فوری طور پر گرا کر  سڑک کھول دی گئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کرنے کے لیے کارروائی جاری رہے گی‘۔
 

شیئر: