Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی آئی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ، پانچ کسٹم اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے (فوٹو: اے ایف پی)
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس کے مطابق درابن روڈ پر مسلح افراد نے کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
 فائرنگ کے نتیجے میں چار کسٹم اہلکاروں سمیت ڈرائیور ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک راہگیر بچی بھی فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ ہوئی۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے درابن کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کسٹم افسران کو خراج عقیدت اور ان کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹگیشن کسٹمز پشاور کے سٹاف پر آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا، جس سے کسٹم کے اہلکار جان سے گئے۔
دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔ وزیراعلی نے بچی کی ہلاکت پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلی کی پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

شیئر: