Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شہر میں نیا فراڈ آ گیا‘، انڈیا میں درختوں کو گلے لگانے پر بھی رقم وصولی

اس کمپنی کا نام ٹروو ایکسپیرینسس ہے جس نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ’فاریسٹ باتھنگ ایکسپیرینس‘ کی آفر بھی دے رکھی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)
انڈیا میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی کمپنی وائرل ہے جو 1500 روپے میں ’فاریسٹ باتھنگ ایکسپیرینس‘ کے نام درختوں کو گلے لگانے کی سہولت دیتی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بنگلور کے کبن پارک میں واقع ایک کمپنی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی آفر وائرل ہے جو درختوں کو گلے لگانے کا بھی معاوضہ وصول کر رہی ہے۔
اس کمپنی کا نام ٹروو ایکسپیرینسس ہے جس نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ’فاریسٹ باتھنگ ایکسپیرینس‘ کی آفر بھی دے رکھی ہے اور اسے ’دی ہیلنگ پاوور آف فاریسٹ‘ یعنی جنگلات (درختوں) کی شفا دینے والی طاقت قرار دیا ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق فاریسٹ باتھنگ ایکسپیرینسس میں درختوں کو گلے لگانے کے علاوہ اور بھی کئی سرگرمیاں کی جاتی ہے۔
اس بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں کمپنی کو طنزیہ انداز میں ٹرول کر کے تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہو گئی۔
جولاد روٹی نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جانِ من، اٹھو۔ مارکیٹ میں پیسے لوٹنے کا ایک نیا طریقہ آیا ہے۔‘
 

اس کے بعد انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’کبن پارک میں گھاس پر چلنا ابھی بھی مفت ہے۔ بس ویسے ہی بتا رہی ہوں۔‘
 

پوسٹ کے جواب میں تشار مہتا ہیٹر نامی ایکس ہینڈل نے لکھا کہ ’امیر لوگوں سے پیسے لوٹنے کے طریقے کو سپورٹ کرنا ہوگا۔‘
 

سنیل کمار اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ہائیکورٹ کے بالکل پیچھے ہو رہا ہے۔‘
 

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مجھے درختوں کو گلے لگانے کے لیے پیسے دینے کی کیا ضرورت ہے اگر میرے قریب ہی درخت ہوں تو۔‘
 

 

شیئر: