Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیلے رنگ کے گھی چاول نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

نیلے چاولوں کو بنانے کے لیے پراتیما پرادھان سب سے پہلے چاول کوئل بوٹی کی پتیوں میں بگھوتی ہیں (فوٹو: فری پِک)
چاول تو آپ نے زرد رنگ یا رنگ برنگے انداز میں بنتے ہوئے دیکھے ہوں گے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی پوسٹ وائرل ہے جس میں ایک فوڈ ویلوگر نے نیلے رنگ میں گھی چاول بنا ڈالے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پراتیما پرادھان نامی فوڈ ویلوگر نے نیلے رنگ کے گھی والے چاول بنانے کی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ پراتیما پرادھان سب سے پہلے کوئل بوٹی کی پتیوں کو دھوتی ہیں اور پھر ایک کپ چاول ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر بھگوتی ہیں اور اس میں کوئل بوٹی کی پتیاں ڈالتی ہیں۔
پھر دوسرے برتن میں وہ گھی گرم کرتی ہیں اور اُن میں مصالحے، تیز پتہ، کاجو، کشمش، کٹی ہوئی پیاز اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈالتی ہیں اور کچھ سیکنڈ بعد اس میں وہ نیلے رنگ کے ابلے ہوئے چاول ڈال دیتی ہیں۔
آخر میں جو ڈِش تیار ہوتی ہے وہ گھی اور مصالحوں میں تیار شدہ نیلے رنگ کے چاول ہوتے ہیں۔
 
اس ویڈیو کے اپلوڈ ہونے کے بعد انسٹاگرام صارفین بھی تبصرے کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
سسوتی مشرا اپنے تبصرے میں لکھتی ہیں کہ ’اوہ میرے خدا، میں یہ کبھی نہیں کھاؤں گی۔‘
اتھروو نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ بلیو بریانی نہیں بلکہ اواتار (فلم ) بریانی ہے۔‘
رِیچا ککریجا نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’اگر یہ چاول رشتے داروں کو کھلائے جائیں تو وہ کہیں گے کہ اس میں نِیل ڈال دیا ہے۔‘
چندن نے تبصرہ کیا کہ ’مجھے تو یہ چاول رنگ سے ہی نہیں اچھے لگے۔‘
چیتنا سنگھ نے لکھا کہ ’یہ تو زہریلے چاول ہیں۔‘

شیئر: