Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک ماہ کے دوران سونے کے نرخ 25.25 درہم تک بڑھ گئے

لوگ اب بسکٹ اور سکے فروخت کرنے لگے ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمتوں میں فی گرام ساڑھے چار سے 5.75 درہم  تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس طرح 4 ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں 25.25 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
سونے اور زیورات کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے قیمت میں مسلسل اضافے نے زیورات کی مانگ کو کم کردیا ہے۔
کچھ دکانداروں کا کہنا ہے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر لوگوں نے سکے اور بسکٹس فروخت کرنا شروع کردیے۔
ایک جیولری شاپ کے سیلز مینجر نے بتایا سونے کی قیمتوں میں اضافے نے زیورات کی خریداری سست ہے۔ احباب کو دینے کے لیے سونے کے تحائف کی خریداری بھی کم ہورہی ہے۔
ایک شوروم کے کارکن کا کہنا تھا موسمی حالات کے باعث بھی گزشتہ ہفتے سونے کی فروخت میں کمی رہی۔ اس وقت کسٹمر زیورات کی جگہ بسکٹ یا سکے لینے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ مگر یہ بہت کم تعداد میں ہیں۔
سونے کے ایک تاجر نے بتایا قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو بسکٹس اور سکے فروخت کرنے کی ترغیب دی ہے کیونکہ اس وقت نرخ زیادہ ہیں۔
ایک معروف جیولری شاپ کے سیلز مینجر نے بتایا گزشتہ ہفتے بارش کے بعد اب مارکیٹ میں سرگرمیاں شروع ہونے پر ڈیلرز کے پاس موجود سونے کی مختلف اشیا فروخت کےلیے موجود ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: