Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں اس سال زیتون کی بہترین اور معیاری پیداوار متوقع

درختوں پر پھولوں کے کھلنے کا مرحلہ اپریل میں شروع ہوچکا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے اس سال تبوک میں موسم سرما کے دوران ایک تجربہ کیا جس سے زیتون کے درختوں میں باقاعدہ پھول جلد آنے کا عمل شروع ہوگیا۔
 اس سال کاشت کاروں کو زیتون کی اچھی فصل ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا  تجربے کی وجہ سے زیتون کے درختوں پر پھولوں کے کھلنے کا مرحلہ اپریل میں شروع ہوچکا ہے۔ اسے ’پھولوں کے کھلنے‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ اس سال زیتون کی پیداوار بہترین اور معیاری ہوگی۔

 پھولوں کو ان کے سفید رنگ اور شکل سے پہچانا جاتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

وزارت نے بتایا کہ پھولوں کو ان کے سفید رنگ اور شکل سے پہچانا جاتا ہے۔ ان کی شکل چار نلی نما جیسی ہوتی ہے۔ اس کے بعد زیتون کے پھل کی نشوونما اور پھولوں کی پنکھڑیوں کے گرنے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اس عمل میں تین ماہ لگتے ہیں جس کے بعد پھل بتدریج بڑھنا شروع ہوتا ہے اور آخر کار تیار ہوجاتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے  کاشتکاروں کو اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے اور آگے بڑھنے میں وزارت ان کی مدد کرتی ہے تاکہ زیتون کی بہترین پیداوار حاصل کی جاسکے۔
وزارت نے بتایا  ہمارے ماہرین ابتدا سے لے کر آخر تک ان کسانوں کو مشورے بھی دیتے ہیں تاکہ فصل کو کسی بھی مرحلے پر نقصان نہ  پہنچے اور بھرپور فصل کسان کے سامنے ہو۔

تبوک میں زیتون کے 13 لاکھ درخت ہیں (فوٹو ایس پی اے)

وزارت کا کہنا تھا فصل کے تیار ہونے کے بعد یہاں فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں علاقے اور اطراف کے شہروں کے لوگ آتے ہیں۔ کاشت کاروں کو زیتون کی اپنی مصنوعات کی فروخت کو آسان بنانے کے طریقے بھی بتائے جاتے ہیں۔
 تبوک میں زیتون کے 13 لاکھ درخت ہیں جن سے 65 ہزار ٹن زیتون پیدا ہوتا ہے جن میں 1200 ٹن ثابت مختلف اقسام کے اور 8450 ٹن سے زیادہ تیل تیار کیا جاتا ہے۔
اس کی مختلف اقسام ہیں جن میں (الاربوکینا، والاربوسانا، النیبالی، الصورانی) ہیں۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کی تبوک شاخ نے سفارش کی ہے کہ کاشتکار اس وقت اس مرحلے پر آبپاشی کو باقاعدگی سے برقرار رکھیں اور زیتون کے درختوں کو بچانے کے لیے پانی کی مقدار میں اضافہ نہ کریں۔
 اگر وزارت سے کسی قسم کی رہنمائی درکار ہو تو رابطہ کیا جائے تاکہ انہیں اس کے لیے مناسب معاونت فراہم کی جائے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: