Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ ویب سائٹ کھولنے کی تردید

ریاض۔۔۔سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور ابلاغی امور و مطالعات مرکز کے نگران اعلیٰ سعود القحطانی نے واضح کیا کہ کسی بھی قطری ویب سائٹ سے پابندی نہیں اٹھائی گئی بعض ویب سائٹ فنی خرابی کی وجہ سے کھل گئی تھیں۔ جلد ہی اصلاح کرکے بند کردی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر اڑ گئی تھی کہ الجزیرہ نیٹ اور بی این اسپورٹ ویب سائٹ کھول دی گئی ہیں۔ ایک ماہ سے بند تھیں۔ القحطانی نے واضح کیا کہ یہ خبر غلط ہے ۔ قطر کی جوویب سائٹ کھلی ہے وہ فنی خرابی کا نتیجہ ہے۔

شیئر: