Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل، تماشائیوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ

 
 
لندن:ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میزبان انگلش ٹیم کی فتح اور ہندوستانی ٹیم کی شکست کے اختتام کو پہنچ گیا۔اس ٹورنامنٹ میں جہاں کئی ریکارڈ بنے وہیں اس کا فائنل نئی تاریخ رقم کرگیا ۔ اسے خواتین ورلڈ کپ کے سب سے مقبول فائنل کی حیثیت حاصل ہو گئی ۔ ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں کبھی کسی فائنل کے موقع پر اسٹیڈیم مکمل طور پر تماشائیوں سے نہیں بھرا لیکن انگلینڈ اور ہند کے فائنل میں یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 28 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہو نے والے اس فائنل میچ کی ساری ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی تھیں۔ مکمل بھرے ہوئے ا سٹیڈیم اور اتنی بڑی تعداد میں موجودشائقین کے سامنے کھیلنے کا ان خاتون کرکٹرز کا بھی پہلا تجربہ تھا۔ میچ کے آغاز میں ایلین ایش نے لارڈز کی گھنٹی بجا کر پہلی اننگز کا آغاز کیا۔ ا نہوں نے 1973 کا اپنا ویمنز ٹیم کے دور کا کوٹ پہن رکھا تھا۔آنجہانی ریچل فلنٹ کے بیٹے بین فلنٹ نے دوسری اننگز کے آغاز کا اعلان کیا۔ ریچل فلنٹ کی کوششوں سے ہی 1973 میں ویمنز ورلڈکپ کا آغاز ہوا تھا۔اس ورلڈ کپ کو ماہرین ویمنز کرکٹ کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دے رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب آئی سی سی نے میچز ٹی وی پر دکھائے ۔ ڈی ایس آر کا بھی استعمال کیا گیا۔ 
 

شیئر: