اسلام آباد .. اسلام آباد کی عدالت نے ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 د ن کی توسیع کردی۔ایف آئی اے نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد بدھ کو ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین کو عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ دریں اثناءسماعت کے بعد میڈیا کے اس سوال پر کہ انہیں کس چیز کی سزا مل رہی ہے۔ ظفر حجازی نے کہا کہ ابھی تک تو انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سلطانی گواہ بنیں گے؟ انہوں نے لاحول پڑھا۔